تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

عراق: امریکی قونصل خانے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ: ایران پر الزام

بغداد : رات گئے عراقی شہر اربل میں واقع امریکی قونصل خانے پر متعدد بیلسٹک میزائل داغ دئیے گئے، حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے صوبے کردستان کے دارالحکومت اربل میں واقع امریکی قونصل خانے پر رات گئے متعدد مزائل داغے گئے جس کا ذمہ دار ایران کو ٹہرایا جارہا ہے۔

امریکی ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ امریکی قونصل خانے داغے گئے میزائل ایران کی جانب سے فائر کیے گئے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکوں پر ابتدائی ردعمل میں اربل کے گورنر امید خوشناف نے کہا کہ کئی راکٹ قونصل خانے کے قریب گرے ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ نشانہ شہر کا ہوائی اڈہ تھا یا امریکی قونصل خانہ کیوں کہ اربل ہوائی اڈے پر امریکی فوجی اڈہ بھی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خبر رساں ایجنسی، ارنا نے بھی عراق میں شیعہ ملیشیا کے قریبی میڈیا آؤٹ لیٹ سبرین نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں دھماکوں نے اربیل شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اربل ہوائی اڈے کے قریب 14 راکٹ امریکی اڈوں پر گرے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب اسلامی کے دو ارکان مارے گئے تھے اور ایرانی حکومت نے کہا تھا کہ ’اس کا بدلہ لیا جائے گا’۔

اس سے قبل جنوری 2020 میں جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی فضائی حملے میں شہادت کے بعد ایران نے امریکی فضائی اڈوں کو ایک درجن سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -