پیر, جون 17, 2024
اشتہار

عراق نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراق کے مالیاتی مشیر مظہر صالح کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 2003 سے لے کر اب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے لئے گئے تمام قرضے واپس کردیئے ہیں، جن کی کل مالیت 8 بلین ڈالر سے کم ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق نے 2003 سے لے کر اب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے جن کی کل رقم صرف 8 بلین ڈالر سے کم ہے۔

عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر مظہر صالح نے وضاحت کی کہ آئی ایم ایف نے عراق کو متعدد قرضے فراہم کیے، جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اصلاحات کی حمایت کرنا ہے۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ عراق نے 2003 اور 2021 کے درمیان IMF سے کئی مالیاتی پروگرام حاصل کیے جن میں ہنگامی قرضے اور طویل مدتی مالی امداد شامل ہے۔

2016 میں آئی ایم ایف نے عراق میں اقتصادی اصلاحات کے لیے 5.34بلین ڈالر کے مالیاتی پروگرام کی منظوری دی پانچ سالوں کے اندرعراق نے کل کا دو تہائی حصہ حاصل کرنے کے بعد قرض کی مکمل ادائیگی کر دی۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کو مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے مذاکرات کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعلامیہ جاری کردیا۔

جس میں کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی باضابطہ درخواست کی، جس پر آئی ایم ایف کیمشن چیف نیتہن پورٹر کی زیرصدارت وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے کے دوران پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے 13 سے 23 مئی تک طویل مذاکرات کیے گئے۔

سعودی عرب نے شام میں اپنا سفیر مقرر کردیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس کی منصفانہ وصولی ہونی چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں