ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

عراق اور شام میں داعش کا سربراہ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا ہے کہ عراق اور شام کے داعش کے سربراہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عراق اور دنیا کے سب سےخطرناک دہشت گردوں میں سے ایک کو مار دیا گیا ہے عراقی اور امریکی اتحادی فوج نے مل کر عبداللہ مکی مصلح الریفاعی کو ہلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عراق اور شام کیلئے داعش کا سربراہ ابوخدیجہ کے نام سے جانا جاتا تھا جسے فورسز نے ایک کارروائی میں ہلاک کیا ہے۔

السودانی نے کہا کہ الریفاعی "غیر ملکی آپریشن دفاتر کے لیے بھی ذمہ دار تھا۔”

انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ الرفاعی کب مارا گیا لیکن انھوں نے عراقی انٹیلی جنس کے اس آپریشن کو سراہا جو عراق میں امریکی قیادت میں شدت پسند مخالف اتحاد کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں