جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عراق میں تاریخ رقم، آزاد امیدوار ملک کا صدر بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراقی پارلیمان نے آزاد امیدوار اور سیاستدان عبداللطیف محمد رشید کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے.

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے عراقی پارلمینٹ میں ووٹنگ ہوئی، اس دوران 269 کے ایوان میں سے162 اراکین نے اپنے نامزد کردہ عبداللطیف رشید کو ووٹ دیا۔

جبکہ ان کے حریف امیدوار موجودہ صدر برہم صالح کے حق میں صرف 99 ووٹ آئے، نئے صدر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے زریعے عمل میں لایا گیا۔

- Advertisement -

سیاسی ماہرین کے مطابق نئے صدر کے انتخاب کے بعد اب نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور ملک میں ایک سال سے جاری سیاسی تعطل کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عراقی پارلیمنٹ پر عوام نے دھاوا بول دیا

اٹہتر سالہ رشید پیشے کے اعتبار سے انجینئر اور برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، وہ سنہ 2003 سے 2010 تک عراق کے آبی وسائل کے وزیر رہ چکے ۔

پارلیمان میں نئے صدر کے انتخاب سے قبل گرین زون پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔

فوج کے ایک بیان کے مطابق نو راکٹ گرین زون کے آس پاس گرے ، اس حملے میں سکیورٹی فورسز کے ارکان سمیت کم سےکم 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں