14.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

مشہور خاتون ٹک ٹاک اسٹار کا بہیمانہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

عراق کے دارالحکومت بغداد میں مشہور خاتون ٹک ٹاک اسٹار غفران سوادی المعروف ام فہد کو نامعلوم ملزم گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع زیونہ میں ام فہد کو ان کے گھر کے باہر اُس وقت قتل کیا گیا جب وہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو رہی تھیں۔

واقعے کی منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور سیاہ کپڑوں میں سر پر ہیلمٹ پہن کر مقتولہ کی گاڑی کے قریب آتا ہے۔

- Advertisement -

حملہ آور نے موقع دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ام فہد گاڑی کے اندر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ قتل کی واردات کی تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل دے دی جو پتا لگانے کی کوشش کرے گی کہ ٹک ٹاک اسٹار کو کیوں قتل کیا گیا۔

ٹک ٹاک اسٹار کا اصل نام غفران سوادی ہے تاہم وہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ام فہد کے نام سے مشہور ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

گزشتہ سال فروری میں ام فہد کو پلیٹ فارم پر نازیبا ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے جرم میں چھ سال کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ اس کے علاقہ پانچ دیگر سوشل میڈیا اسٹارز کو دو سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں