پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

آئرلینڈ پاکستان سے ہوم سیریزکھیلنے کیلیے پرامید

اشتہار

حیرت انگیز

آئرلینڈ نے رواں سال جولائی میں شیڈول پاکستان سے ہوم سیریز کے انعقاد پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز کو ممکن بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

دنیابھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث رواں سال ہونے والے میگا اسپورٹس ایونٹس معطل کیے جاچکے ہیں تاہم کرکٹ آئرلینڈ پاک آئرش سیریز کے لیے پرامید ہے۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئر لینڈ وارن ڈیوٹروم نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جولائی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ممکن ہوسکتی ہےاور سیریز کے انعقاد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے ان گرمیوں میں کچھ کرکٹ ضرور کھیلی جائے گی، جون میں نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کا انعقاد مشکل دیکھائی دیتاہے لیکن جولائی میں پاکستان سے سیریز ہو سکتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ جولائی میں دورہ آئرلینڈ کے دوران 12 اور 14 تاریخ کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے تاہم اگر سیریز پر خدشات پیدا ہوئے تو ری شیڈول کا آپشن موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں