جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھیڑ 85 لاکھ روپے میں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

یورپ کے شمالی جزیرے میں دنیا کا مہنگا ترین نر بھیڑ 44000 یورو (85 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا مہنگا ترین بھیڑ یورپ کے شمالی جزیرے میں ہونے والی نیلامی کے دوران فروخت کیا گیا۔

بھیڑ کی عمر صرف 7 ماہ ہے، اس سے قبل ایک بھیڑ کو 38 ہزار یورو میں فروخت کیا گیا تھا جو ایک عالمی ریکارڈ تھا تاہم اس بھیڑ کی 44 ہزار یورو میں فروخت نے یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

- Advertisement -

Suffolk ram at auction

رپورٹ کے مطابق مہنگا ترین بھیڑ بہت صحت مند اور مضبوط ہے جسے نیلامی کے دوران شمالی جزیرے کی مقامی کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی کسانوں کی جماعت سے منسلک رچرڈ تھامپسن نے فروخت کیا۔

رچرڈ تھامپسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھیڑ کی فروخت کے لیے اچھی قیمت کی امید کی تھی لیکن اتنی رقم ملے گی یہ سوچا بھی نہ تھا۔

suffolk ram

رپورٹ کے مطابق اس طرح کی بھیڑیں شمالی آئرلینڈ میں سب سے زیادہ مقبول میں سے ایک ہیں، سفولک شیپ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو رابن میک الیراتھ نے کہا کہ یہ ایک بہترین فروخت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں