بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر تصویر شئیر کی جس میں انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ مکہ مکرمہ کی صحن میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے‘۔
Blessed to complete Umrah with my Son. #Blessings pic.twitter.com/5rjQ5eOZ9Z
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) January 13, 2024
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان اپنی بہترین بولنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی مشہور ہیں، عرفان پٹھان نے فاسٹ باؤلر کی حیثیت 12 دسمبر 2003 کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا جبکہ 9 جون 2004 کو آسٹریلیا کے ہی خلاف ایک روزہ کرکٹ کا آغاز کیا۔
عرفان پٹھان نے 24 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی جہاں انھوں نے 28 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ابتدائی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ہندوستان ٹیم کا بھی حصہ تھے۔