اشتہار

‘صدر مملکت قصور وار نکلے تو نااہل ہوسکتے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت قصور وار نکلے تو نااہل ہوسکتےہیں، زبانی دونوں بل واپس نہیں بھجوائے جاسکتے، تحریری ثبوت لانا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘خبر مہر بخاری کے ساتھ’ میں صدر عارف علوی کے ٹوئٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرصاحب کہہ رہےہیں بل کو غیر مؤثر کرکے داخل دفتر کر دیا جائے، آئین صدرکوقانون سازی کوغیرمؤثرکرنےکی اجازت نہیں دیتا۔

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ صدر بل اپنے پاس رکھتےہیں اورکوئی ردعمل نہیں دیتے تو بھی بل منظور ہوجائے گا ، سپریم کورٹ دونوں بل سےمتعلق فیصلہ دے سکتی ہے۔

- Advertisement -

سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کو دونوں بل سےمتعلق بینچ کی تشکیل کرناہوگی، اس سلسلے میں چیف جسٹس کو 2 مزید ججز کیساتھ مل کر بینچ تشکیل دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہو جاتا ہے کہ صدر معاملے کے قصور وار ہیں توان کی نااہلی ہوسکتی ہے، زبانی طور پر دونوں بل واپس نہیں بھجوائے جا سکتے، تحریری ثبوت لانا ہوں گے۔

عرفان قادر نے بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ قوانین بن چکے ہیں، دونوں قانون سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں لیکن اس کیلئے فل کورٹ بنانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں