پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

تھائی لینڈ‌ کے وزیراعظم نے سوال پوچھنے پر صحافیوں پر سینیٹائزر چھڑک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا نے صحافیوں کی جانب سے تلخ سوالات پوچھے جانے پر ان پر سینیٹائزر چھڑک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا پریس کانفرنس کے دوران اچانک صحافیوں پر سینیٹائزر کا اسپرے کرنے لگے جس پر صحافی حیران رہ گئے۔

صحافیوں نے جیسے ہی تھائی وزیراعظم سے کابینہ میں ممکنہ تبدیلی پر سوالات کیے تو وزیراعظم پریشان ہوگئے اور جواب دینے کی بجائے سینیٹائزر کا اسپرے کرکے سوال سے جان چھڑائی۔

بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی وزیراعظم گھبراہٹ کا شکار نظر آئے اور بلند آواز میں گفتگو کرتے رہے اور اختتام پر اپنے ہاتھوں کو سینیٹائزر سے دھوتے ہوئے واپس چلتے بنے۔

آرام دہ اور پرسکون زندگی کے لیے شہرت رکھنے والے وزیراعظم پریوت چن اوچا سابق فوجی چیف ہیں جو میڈیا سے گفتگو میں بعض اوقات مضحکہ خیز انداز رویہ رکھتے ہیں اور صحافیوں پر تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں