تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

والدہ کے بچھڑنے کا غم، عرفان خان کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفان خان کی طبیعت منگل کے روز اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے سب اربن اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا۔

یاد رہے کہ عرفان خان کی والدہ کا تین روز قبل انتقال ہوا وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ممبئی میں ہی پھنس گئے تھے اور اپنے والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان کی والدہ سیدہ خاتون کی تدفین آبائی علاقے راجستھان میں ہوئی، اداکار نے ویڈیو کال کے ذریعے تدفین میں شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار کی والدہ انتقال کرگئیں

عرفان خان والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرنے پر بہت زیادہ رنجیدہ تھے انہوں نے اپنے اہل و عیال سے اس تکلیف کا اظہار بھی کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ اُن کی زندگی کا سب سے برا دن ہے۔

اس سے قبل عرفان خان 2018 میں آئی سی یو میں اُس وقت داخل ہوئے تھے جب انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، بعد ازاں وہ اپنا علاج کرانے کے لیے امریکا چلے گئے تھے۔

عرفان خان کینسر کو شکست دینے کے بعد بھارت واپس لوٹے اور وہ ان دنوں اپنے نئی آنے والی فلم پر کام کررہے تھے کہ اچانک لاک ڈاؤن ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -