12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کیا بھارتی عدالت کنگنا رناوت کے وارنٹ‌ گرفتاری جاری کرنے والی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی عدالت نے کنگنا رناوت کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے ہتک عزت کے دائر کردہ مقدمے میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتار جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ساحلی شہر ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں اداکارہ نے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

اداکارہ کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے اگلی سماعت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

- Advertisement -

کنگنا رناوت کے وکیل نے عدالت نے درخواست کی کہ ان کی موکلہ ان دنوں بیرون ملک میں ہیں جس کی وجہ سے عدالت میں پیشی سے قاصر ہیں لہذا انہیں پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

دوسری جانب جاوید اختر کے وکیل نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ایک بھی تاریخ پر اس کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال اور ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے مجسٹریٹ آر آر خان نے کنگنا کی ایک دن کے لیے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ ریمارکس دیے کہ اگر کنگنا آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تو ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نغمہ نگا جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف جاوید اختر نے مقدمہ دائر کیا تھا، مقدمے میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ نے ٓنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر میڈیا کو دیے گئے بیانات اور تبصروں میں بے بنیاد تبصرے کرکے سشانت کے وقار کو نقصان پہنایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں