جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ کی فروخت؟ حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فروخت سے متعلق حقیقت بتا دی۔

ترجمان  سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سوشل میڈیا پر کراچی ایئرپورٹ کی فروخت کی باتوں کی تردید کرتے ہیں ایئرپورٹ مکمل طورسول ایوی ایشن کے زیرانتظام ہے۔

ترجمان نے اپیل کی کہ ایئرفروخت سے متعلق عوام گمراہ کن باتوں پر دھیان نہ دیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ائیر لائنز نے پاکستان سے بین الاقوامی سفر کے لیے نئے ٹیکس کا اطلاق شروع کردیا، جس کے تحت اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر ایف ای ڈی میں 150 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر ایف ای ڈی 5 ہزار روپے سے بڑھاکر 12ہزار 500 روپے کردی گئی

پاکستان سے کلب کلاس اور امریکا کی پروازوں پر ایف ای ڈی ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کردی گئی جبکہ مڈل ایسٹ اور افریقہ کی پروازوں پر ایف ای ڈی 75 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 5 پانچ ہزار روپے کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں