منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کیا رمشا خان شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے شوبز کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ رمشا خان سے پوچھا گیا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں خود کو آنے والے وقتوں میں کہاں دیکھتی ہیں؟ رمشا خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں خود کو صف اول کی اداکارہ میں دیکھوں۔

رمشا خان نے کہا کہ اگر شادی ہوگئی تو پھر ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اب یہ بندے پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام کو کس انداز میں دیکھتا ہے۔

رمشا خان نے مزید کہا کہ میں ڈرانہ انڈسٹری میں باقیوں سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے ابتدا ہی میں ٹی وی اسکرین کے مین سپر اسٹارز کے ساتھ کام کا موقع مل گیا۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہین۔ جن میں “عشقیہ ”کتنی گرہیں باقی ہیں“ ”صنف آہن“ ودیگر شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں