ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کی بھارتی کرکٹر شبمن گِل کے ساتھ ڈیٹ کرنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
سارہ علی خان بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے 2018 میں فلم نگری میں ڈیبیو کیا اور متعدد قابلِ ذکر پرفارمنس دیں۔
سوشل میڈیا پر افواہیں ہیں کہ سارہ علی خان اور بھارتی کرکٹر شبمن گِل ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں اور ڈیٹ بھی کر رہے ہیں۔
یہ افواہیں تب اڑنا شروع ہوئیں جب سارہ علی خان اور شبمن گِل کی ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ کھانا کھانے کی تصویر سامنے آئی۔
حال ہی میں کرکٹر شبمن گِل نے ایک پنجابی چیٹ شو میں شرکت کی۔ میزبان سونم باجوہ نے ان سے سوال کیا کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کون سی ہیں؟
شبمن گِل نے زرا بھی ہچکچاہٹ محسوس کیے سارہ علی خان کا نام لے لیا۔
سونم باجوہ نے اس کے بعد دوسرا سوال کیا کہ کیا وہ سارہ علی خان کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟
شبمن گِل نے جواب میں کہا: ’ہو سکتا ہے ہاں یا نا۔‘ کرکٹر نے یہ کہتے ہوئے قہقہہ بھی لگایا۔