اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

کیا شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ‌ ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹار فاسٹ بولر ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ کے وارم اپ اور ابتدائی دو راؤنڈ میچوں کارکردگی نہ دکھا سکے سابق کرکٹرز کو ان کی فٹنس پر تحفظات ہیں۔

ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ اٹیک خاص طور پر فاسٹ بولرز کا شاہین شاہ، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ٹرائیکا نے دنیائے کرکٹ پر دہشت مچا رکھی تھی اور تمام کرکٹنگ ممالک اسے دنیا کا سب سے خطرناک بولنگ اٹیک مان رہے تھے تاہم نسیم شاہ کے اچانک انجرڈ ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بولرز کا ٹیمپو ایسا ٹوٹا کہ حریف بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت بنے یہ بالر اپنا رنگ ہی نہیں جما پا رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کے دو وارم اپ میچ میں پاکستانی بولرز نے 700 سے زائد رنز بنوا دیے اور صرف 13 وکٹیں لے پائے۔ فرنٹ لائن بولر شاہین شاہ بالخصوص اس ایونٹ میں اب تک ردھم میں نظر نہیں آئے پہلے میچ میں نیدر لینڈ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف ایک وکٹ لی تو دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف 66 رنز دے کر ایک ہی وکٹ حاصل کر پائے۔

- Advertisement -

شاہین شاہ ان میچز میں اپنی فارم اور فٹنس کے ساتھ رفتار میں کمی جیسے مسائل کا شکار رہے جس کی وجہ سے گرین شرٹس کو ایشیا کپ اور ابتدائی دو وارم اپ میچز میں نتائج بھگتنے پڑے۔

شاہین شاہ کے حوالے سے اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ شاہین کے ساتھ کچھ مسائل نظر آ رہے ہیں وہ اپنی رفتار کے مطابق بولنگ نہیں کر پا رہے ہیں۔ آنے والے میچز انڈیا، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا سمیت تمام بڑی ٹیموں سے پہلے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ شاہین کو جو بھی مسائل ہیں ان پر بات کریں۔ ٹرینر، فزیو کے ساتھ بیٹھیں۔ ٹیم تھنک ٹینک بھی ان کے ساتھ بیٹھے جہاں پیسر اپنے بولنگ مسائل بتائیں تاکہ ان کا حل نکالا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو مار پڑ جانا یا اچھی بولنگ نہ کرنا کوئی بڑی فکر کی بات نہیں کیونکہ یہ کھیل کا حصہ ہے لیکن شاہین کی جو پہچان اسپیڈ تھی۔ انجری سے صحتیابی کے بعد اس گراف تک نہ پہنچنا تشویشناک ضرور ہے۔

لیجنڈری وسیم اکرم نے بھی تھنک ٹینک کو اس بارے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے میچوں سے قبل اس اہم مسئلے کا حل نکالیں کیونکہ ہمارا ایک وکٹ ٹیکنگ فاسٹ بولر نسیم شاہ پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر بیٹھا ہوا ہے۔

 

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ میں صرف بولنگ نہیں بلکہ فیلڈنگ میں بھی وہ انرجی لیول نہیں نظر آ رہا ہے جس سےلگتا ہے کہ انہیں کچھ مسائل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں