تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

والد زندہ ہیں یا نہیں؟ اداکارہ فضا علی بتاتے ہوئے رو پڑیں

کراچی : اداکارہ و ماڈل فضا علی نے اپنے والدین نے متعلق بتایا کہ میرے والد نے والدہ کو طلاق دے دی تھی جس کے بعد مجھے نہیں معلوم کہ والد زندہ ہیں یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل و میزبان فضا علی نے اپنے نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد بہت زیادہ ظالم تھے، ان میں باپ کی شفقت اور جذبہ نہیں تھا۔

فضا علی نے روتے ہوئے بتایا کہ جب میری والدہ حاملہ تھیں تو والد نے انہیں اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ والدہ کے دانت ٹوٹ کر حلق میں چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پڑوسیوں نے والدہ کے منہ سے خون بہتا دیکھ کر والدہ کو اسپتال منتقل کیا۔

اداکارہ و ماڈل کا کہنا تھا کہ میری والدہ مالدار خاتون تھیں اور والد ملازمت سے بھاگتے تھے اسی لیے وہ ہمیشہ میری والدہ سے پیسے مانگتے رہتے ہیں اور انکار پر والدہ کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے، انہوں نے ہمارے سامنے بھی کئی مرتبہ والدہ کے ساتھ مار پیٹ کی۔

والدین کی طلاق کے بعد میں نے والد کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی مجھے پتہ ہے وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں، میں نے اپنے والد کو صرف اسی لیے معاف کیا کہ وہ میری امی کے شوہر تھے۔

Comments

- Advertisement -