تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کیا امریکی صدر ذہنی بیمار ہیں؟

واشنگٹن: سابق صدارتی معالج اور ری پبلکن رکن کانگریس رونی جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رونی جیکسن نے امریکا کے صدر کو ان فٹ قرار دے دیا جس کے بعد جوبائیڈن کے فٹنس ٹیسٹ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

سابق صدارتی معالج کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن الفاظ بھولنے کے باعث جملے مکمل نہیں کرپاتے، ان کی ذہنی صحت قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

رونی جیکس نے کہا کہ بائیڈن ذہنی بیماری کی وجہ سے مدت پوری کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

صدر ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارتی عہدے کیلئے نااہل ہے، امریکی ماہر نفسیات

رکن کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر بائیڈن کو ہٹایا جاسکتا ہے۔ رونی جیکسن نے صدربائیڈن کی ذہنی صحت سے متعلق امتحان لینے کا مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ رکن کانگریس رونی جیکسن اوباما اور ٹرمپ دور میں وائٹ ہاؤس کے فزیشن رہے ہیں۔ قبل ازیں سابق صدرٹرمپ کو بھی ذہنی صحت سے متعلق سوالات پر2018میں امتحان دینا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -