اشتہار

خاتون سو رہی ہے یا بے ہوش، معمہ کیا ہے؟ حقیقت جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایک آرٹ گیلری میں پولیس کو اس وقت مضحکہ خیز صورتحال کا سامنا ہوا جو وہ بے ہوش نظر آتی خاتون کی مدد کے لیے اس کے پاس گئی۔

یہ لندن کی ایک آرٹ گیلری ہے جہاں پولیس کو ایک بے ہوش خاتون کے موجود ہونے کی اطلاع ملی اور جب وہ اس کی مدد کے لیے وہاں پہنچی تو اسے دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ خاتون سوئی ہوئی یا بے ہوشی کی حالت میں نہیں تھی بلکہ آرٹ گیلری کا ایک نایاب مجسمہ تھا جو ڈپریشن کو ظاہر کرنے کیلیے ایک حقیقی انداز میں تخیلق کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ صورتحال سوہو کے علاقے میں واقع لیز ایمپوریئم سے وابستہ آرٹ گیلری میں اس وقت پیدا ہوئی جب دو پولیس افسران اچانک بغیر اجازت اندر آئے اور کہا کہ انہیں فون پر اطلاع ملی ہے کہ اندر ایک خاتون بے ہوش ہے جس کو مدد کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

پولیس افسران کی بات سنتے ہی گیلری انتظامیہ زیر لب مسکرائی اور انہیں مذکورہ خاتون تک پہنچایا جب افسران نے اسے اٹھانے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ یہ تو فوم، ٹیپ اور کپڑے سے بنا ہوا مجسمہ ہے جس کو اس کے تخلیق کار نے اتنی جانفشانی سے بنایا تھا کہ دور سے دیکھنے میں حقیقی عورت ہی لگتا تھا۔

یہ فن پارہ امریکی فنکار مارک جینکنس نے بنایا ہے۔ جس میں اس نے ایک خاتون کو پیلی ٹریننگ شرٹ اور پتلون پہنے دکھایا گیا ہے جو اپنی گردن جھکا کر میز پر سر ٹکائے بیٹھی ہیں۔ اس کے الجھے ہوئے بال چہرے کو چھپا رہے ہیں۔ میزپر ایک سوپ پڑا ہے اور یہ پورا منظر اس خوبصورتی اور تفصیل سے بنایا گیا ہے کہ اس پر حقیقی اداس خاتون کا گمان ہوتا ہے۔

لندن کی اس گیلری میں رکھے اس فن پارے کا نام ’کرسٹینا‘ہے جو ایک بے جان مجسمہ ہے اور اس کو یہاں ڈپریشن کی حالت ظاہر کرنے کیلیے اس طرح رکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں