پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

تھوک کے علاوہ گیند چمکانے کا کوئی متبادل طریقہ ہوسکتا ہے؟ وقار یونس کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ووسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہا ہے کہ کروناوائرس کا سلسلہ لمبا چلا تو ہوسکتا ہے انٹرنیشل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو گیند چمکانے کے لیے نیا طریقہ تلاش کرنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ کروناٹیسٹ آنے کے فوری بعد کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کیا، کھیل کے میدان میں دوبارہ آنا اچھا لگا، کھلاڑی اچھے دکھائی دے رہے ہیں، سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا سے کرکٹ کو دھچکا لگا، دیگر کھیلوں کو بھی نقصان پہنچا، گزشتہ ساڑھے 3ماہ کھلاڑیوں سے رابطہ رکھا، کھلاڑیوں کی رہنمائی جاری رکھی تاکہ وہ فٹ رہیں۔

دورہ انگلینڈ میں کس کھلاڑی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ رمیزراجہ نے بتادیا

کوچ کا کہنا تھا کہ نئی پلئینگ کنڈیشنز میں عادتوں کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا، ساری زندگی تھوک سے گیند چمکاتے رہے، اب خود کو تبدیل کرنا ہوگا، تھوک سے گیند چمکانا چھوڑنے سے پہلی امید یہ ہے کہ کرونا سے چھٹکارا ملے گا۔

خیال رہے کہ حالیہ بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا تھا کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ بولر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں