دنیا بھر میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے پیدل چلنے کی منفرد سروس متعارف کرانے پر غور شروع کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جیسمین نامی خاتون صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اوبر کمپنی کی نئی سروس کی جانب صارفین کی توجہ مبذول کروائی۔
خاتون کی شیئرکردہ تصویر کو ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا جبکہ اسے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔
انہوں نے تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوبر کی معمول کے مطابق دو گاڑیوں کی سروسز کے ساتھ ’واکنگ بڈی‘ یعنی پیدل چلنے کی سروس بھی موجود ہے۔
Lmfao walking buddy? pic.twitter.com/VDexuh10SQ
— ✨Jasmine🇩🇴 (@JReneex) January 13, 2020
خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے منفرد سروس اس طرح متعارف کرائی جائے گی کہ پیدل چلنے والے کو ہم سفر دیا جائے گا جو اُن کے سامان کی حفاظت کرے گا۔
اوبر واکنگ بڈی سروس میں ایک خاتون بنی نظر آرہی ہیں جنہوں نے سامان پکڑا اور رائیڈ بک کروانے والے کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔
خاتون صارف کا مذکورہ ٹویٹ اس قدر وائرل ہوا کہ کمپنی کو بھی اس پر وضاحت پیش کرنا پڑ گئی۔ اوبر کے آفیشل اکاؤنٹ سے جواب دیا گیا کہ ’ہمیں ان اقدامات کی طرف آنا پڑے گا‘۔
Gotta get those steps in. 👟 https://t.co/vMzBy4X9VP
— Uber (@Uber) January 14, 2020
واضح رہے کہ اوبر کی ویب سائٹ یا کمپنی کے ترجمان کی جانب سے واکنگ بڈی سروس متعارف کرانے کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔