تازہ ترین

وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں بینچ پر اعتراضات اٹھا دئیے

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آڈیولیکس کمیشن کیس...

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

کیا ویرات کوہلی ٹی 20 سے ریٹائرہورہے ہیں؟

ممبئی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی پیش گوئی نے بھارت بھر میں سنسنی پھیلادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کررہے ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کوہلی دوسرے فارمیٹس میں اپنی عمر بڑھانے کے لیے ایسا کر سکتے ہیں، اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو میں یہی کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا تین سالہ انتظار ختم ہوگیا

ویرات کوہلی اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں، حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں بھارتی بیٹر نے اپنی کھوئی فارم حاصل کی تھی۔

ویرات کوہلی نے افغانستان کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی تھی، اسی سینچری کے ساتھ ویرات کوہلی کسی بھی فارمیٹ میں تین سال سے سینچری نہ کرنے کا جمود توڑنے میں کامیاب ہوئے تھے، یہ ان کی کیرئیر کی 71ویں سینچری بھی تھی۔

شعیب اختر سے قبل پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی کوہلی کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویرات کوہلی ایک چیمپئن ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایک مرحلہ آتا ہے جب آپ ریٹائرمنٹ کی طرف بڑھ رہے ہوتے ہیں اور اس صورت میں مقصد صرف اچھی پرفارمنس کیساتھ ریٹائر ہونا چاہیے۔

Comments