تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کیا مخصوص آئی فونز پر واٹس ایپ سروس ختم ہونے والی ہے؟

نیویارک : واٹس ایپ انتظامیہ نے آئی او ایس 9 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے آئی فونز کےلیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے مخصوص آپریٹنگ سسٹم کے آئی فونز کےلیے اپنی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد آئی فون 4 اور آئی فون 4 ایس پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تاحال واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے سپورٹ ختم کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن آئندہ چند ہفتوں میں آئی فون 4 اور 4 ایس میں واٹس ایپ کام کرنا چھوڑ دے گا جبکہ آئی فون 5، 5 ایس اور 5 سی میں بھی اگر آئی او ایس 10 یا اس کے بعد کا ورژن انسٹال نہیں کیا تو ان ماڈلز میں بھی واٹس ایپ بند ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ نے 31 دسمبر 2019 کو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے تمام فونز کو سپورٹ ختم کردی تھی جبکہ فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر سپورٹ ختم کرچکا ہے اور دیگر بہت سے ماڈلز پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -