اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کیا آپ کا کمپیوٹر سست ہوگیا ہے؟ یہ طریقہ اپنائیں اور رفتار بڑھائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ کے کمپیوٹر کی رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اب اس کی صفائی کا وقت آگیا ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کمپیوٹر کی صفائی کس طرح کی جائے؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ لیپ ٹاپ ہو یا اسمارٹ فون ، ان سب میں جنک فائلز جمع ہوتی رہتی ہیں اور عموماً ہم انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔

لیکن اگر کمپیوٹر یا اسمارٹ فون سے جنک فائلز( ایسی فائلز جو ونڈوز اور دیگر عارضی فائلز لکھنے والی ایپلی کیشنز سے بنتی ہیں، یہ عموماً انسٹالیشن کے دوران یا کسی پروگروام کے چلنے پر بنتی ہیں) انہیں جمع ہونے دیا جائے تو پھر اس سے کمپیوٹر کی رفتار سست ہوجاتی ہے، اور کسی بھی پروگرام کو کھولنے کے لیے آپ کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

- Advertisement -

فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کو بتائیں گے کہ کمپیوٹر سے ان جنک فائلز کو کس طرح ریموو کرکے اس کی کارکردگی میں بہتری کیسے لائی جاسکتی ہے۔

آپ کچھ آسان مرحلوں میں کسی تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن یا سافٹ ویئر کے بغیر عارضی اور جنک فائلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، اس کام کے لیے ہمیں صرف ایک کمانڈ پرومٹ کی ضرورت پیش آئے گی۔

سب سے پہلے آپ کمانڈ پرومٹ ونڈو کو کھولیں، اس کے لیے نیچے الٹی طرف اسٹارٹ کے بٹن پر کلک کریں اور (سی ایم ڈی ) ٹائپ کریں، اب انٹر کردیں۔

اب آپ ظاہر ہونے والی ان فائلز کو دو طریقوں سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ (Ctrl+A) دبا کر آپ ساری فائلز کو منتخب کریں اور پھر Delete یا (Shift+ Delete) دبا دیں۔

اگر آپ کو کمانڈز پر عبور حاصل ہیں تو پھر آپ یہ کمانڈ ( del %temp%\*.* /s /q ) استمال کرتے ہوئے ان فائلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، ان دونوں طریقوں میں استعمال ہونے والی فائلیں رہ جائیں گی باقی سب ڈیلیٹ ہوجائیں گی، آپ باقی رہ جانے والی فائلز کو اسی طریقے سے دوبارہ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

آگر آپ ہارڈ ڈسک سے تمام جنک فائلز ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو پھر لوڈسک کی کمانڈ استعمال کریں جو کہ درج ذیل ہے۔

cleanmgr /lowdisk /e

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں