اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

عیسیٰ نگری ٹریفک حادثے میں فائرنگ کرنے والی خاتون کا اسلحہ لائسنس ایکسپائر نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عیسیٰ نگری ٹریفک حادثے میں فائرنگ کرنے والی خاتون کا اسلحہ لائسنس ایکسپائرنکلا، لائسنس 31 دسمبر 2023 کوایکسپائرا، جسے رینیو نہیں کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیسی نگری کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران خاتون کی فائرنگ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی۔

فائرنگ کرنےوالی خاتون کااسلحہ لائسنس ایکسپائرنکلا ، اسلحہ لائسنس بلوچستان جعفرآباد سے بنوایا گیا تھا اور لائسنس 31 دسمبر 2023 کو ایکسپائر ہوگیا تھا، جسے رینیو نہیں کرایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے خالد بن ولید روڈ پر اسلحے کی دکان سے جعفرآباد کا لائسنس بنوایا گیا تاہم ابتدائی اطلاع کے مطابق لائسنس آل پاکستان نہیں تھا، لائسنس کے اصل ہونے کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جہاں ٹریلر اور گاڑی میں ٹکر کے بعد خاتون نے ڈرائیور پر گولیاں چلادی تھی ، جس کے بعد ڈرائیور ٹریلر سے اتر کر بھاگا اور پولیس کے پیچھے چھپ گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے خاتون اور ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، حکام کا کہنا تھا ایک ہی ایف آئی آر میں دونوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق واقعہ عیسیٰ نگری کٹ کے قریب پیش آیا تھا، ٹریلر ڈرائیور اور خاتون دونوں غفلت اور لاپرواہی سےگاڑی چلارہے تھے اس دوران جب ٹریلر نے آگے نکلنے کی کوشش کی تو گاڑی کو سائیڈ لگی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں