اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے آزادی مارچ کے شرکا شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہوئی جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور ٹھنڈ بڑھ گئی۔
بارش کے باعث مارچ کے شرکا مشکلات کا شکار ہوئے کیونکہ وہ کھّلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ دھرنے کے مقام پر جے یو آئی کی جانب سے لگائے جانے والے بیشتر خیمے بارش کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اسی وجہ سے شرکا بستر لے کر محفوظ مقام تلاش کررہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آبادمیں طوفانی بارش کے بعد سے دھرنےکےشرکاکاخیال آرہا ہے کیونکہ برسات کی وجہ سےدھرنےمیں شریک لوگ مشکلات سےدوچار ہیں۔
Rain, thunder storms, cold-wave hits islamabad tonight. The poor people at the dharna suffering while their leadership enjoys the comfort of their cozy homes.
Sad state of affairs!— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 5, 2019
اُن کا کہنا تھا کہ بےچارےدھرنےوالےمصیبت میں اور قیادت آرام سے اپنے گھروں پر ہے، بارش کے بعد دھرنےوالوں کے لیے انتہائی افسوسناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کے پشاور پوائنٹ پر 31 اکتوبر سے دھرنا دے رکھا ہے، آج شام پنڈال میں جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار السلام کے کارکنان ہی نظر آئے جبکہ بقیہ واپس گھروں کو چلے گئے۔