ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری عدالت میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم کی تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

طارق منصور ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون میں نائب وزیر اعظم کی پوسٹ کا ذکر نہیں ہے لہٰذا اسحاق ڈار کی تقرری غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

- Advertisement -

عدالت نے درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی اور جمعے کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ 2 رکنی بینچ کے ساتھ سماعت کریں گے۔

چند روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری سامنے آئی۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا جو فوری نافذ العمل ہوا۔

اسحاق ڈار کا نائب وزیراعظم بننا ایک پیغام ہے

پرویز الٰہی نائب وزیر اعظم رہ چکے ہیں تاہم آئین میں یہ عہدہ موجود نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون قیصر امام کا کہنا تھا کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کی تعیناتی کی کوئی شق نہیں، یہ عہدہ آئین کے مطابق نہیں ہے لہٰذا عہدے کیلیے پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کا نائب وزیر اعظم کا نوٹیفکیشن بھی آئینی و قانونی نہیں تھا اور اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس اختیار ہی نہ ہو ایسا عہدہ بنانا غیر آئینی ہے، یہ کر کے آئین و قانون سمیت پورے سسٹم کا تماشہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں