تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بیرونی قوتیں حیران ہیں پاکستان نے اب تک ڈیفالٹ کیوں نہیں کیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بیرونی قوتیں حیران ہیں پاکستان نے اب تک ڈیفالٹ کیوں نہیں کیا۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان مشکلات سے نکلے گا، آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈٖیفالٹ نہیں کرے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کو کہتا ہوں کہ آپ ہم پر احسان نہیں کر رہے، ہم ممبر ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کے اندر سے بھی بار بار ڈیفالٹ کی آوازیں لگ رہیں تھیں، عمران خان کے ذریعے جو کیا گیا پاکستان ڈیفالٹ کے قریب آگیا تھا، بیرونی قوتوں کو افسوس ہے کہ عمران خان رہتا تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، عمران خان نے 4 سال میں ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، ان کو 100 بلین ڈالر کی مارکیٹ دی تھی اس کو تباہ کر دیا، وہ کہتے تھے پاکستان کی حالت سری لنکا جیسی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو 6 بلین ڈالر ارینج کرنے ہیں، ٹیکنیکل ڈیل ہوئی تھی 3 بلین ڈالر پہلے اور 3 بلین ڈالر بعد میں ارینج کریں گے، سب کو سمجھ آگئی ہے کہ پاکستان اب ڈیفالٹ نہیں کرے گا، ایم ڈی آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کوشش کریں گے عام عوام پر بوجھ نہ پڑے، ہم معیشت کو ڈسیپلن میں لائیں گے اور معاشی مسائل حل کریں گے، پاکستان کے ایک ہزار بلین ڈالر کے اثاثے ہیں سری لنکا سے نہ ملائیں، ہمیں اپنے اندرونی اخراجات پر کنٹرول کرنا ہے، 30 جون کو ویسے ہی آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -