The news is by your side.

Advertisement

اسحاق ڈار‘ خورشید شاہ کی ملاقات، ٹی اوآرز پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں ٹی اوآرز سمیت متعدد امور پرگفتگو ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےپیپلز پارٹی رہنماء اوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ ٹی اوآرز پر مفاہمت کے لیے ایک اور کوشش کی جائے۔

ملاقات میں الیکشن کمیشن کےارکان کی تقرری کے معماملے پربات ہوئی، پنامہ پیپرز کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز پر حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مفاہمت کا معاملہ زیرِ بحث آیا اوردیگر اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نےاسحاق ڈارسے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی، جس کے جواب میں وفاقی وزیر نے اطلاع دی کہ ’وزیراعظم اب پہلے سے بہتر ہیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وفاقی وزراء کو اپوزیشن کے ساتھ معاملات مفاہمت کے ساتھ سلجھانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں