جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

بھارت کا رافیل طیاروں کا تکبر خاک میں مل گیا، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا رافیل طیاروں کا تکبر خاک میں ملا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف پہل نہیں کی لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے  پچھتر سے اسی فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا جس کا جواب دیا گیا ایک گھنٹہ سرحد پرجنگ رہی، ہماری فضائیہ نے بھرپور جواب دیا۔

نائب وزیراعظم  نے کہا کہ بھارت کے جن پانچ طیاروں نے پاکستان میں کارروائی کی انہیں مار گرایا، اگر باقی طیارے بھی کارروائی کا حصہ بنتے تو انہیں بھی مار گراتے اور تعداد پندرہ تک ہوجاتی۔

پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کردیا ہے،

یادرہے کہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں