اشتہار

حکومت نے شیل کے پاکستان چھوڑ جانے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شیل پیٹرولیم کمپنی کے پاکستان میں بزنس بند کرنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں غلط قرار دے دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ شیل پیٹرولیم کمپنی پاکستان میں اپنا بزنس بند نہیں کر رہی، شیل ایک اور انویسٹر کو اپنے شیئرز فروخت کرنا چاہتا ہے، شیل صرف پاکستان نہیں بلکہ کئی ممالک میں بزنس کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ کہا جا رہا ہے انٹرنیشنل شیل کمپنی پاکستان شیل کمپنی کو اپنا بزنس فروخت کر رہی ہے، شیل کمپنی پاکستان میں اپنا بزنس بند نہیں کر رہی یہ غلط بات ہے، کہا جا رہا ہے کہ کئی سو ملازمین فارغ ہو جائیں گے لیکن ایسی بھی کوئی بات نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ شیل کمپنی پاکستان کے قوانین کی پابند ہے اس کو مد نظر رکھنا ہوگا، شیل کی پانی پالیسی ہے پاکستان کے حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے، شیل پاکستان میں اپنی انویسٹمنٹ ختم نہیں کر رہا، شیل نے شیئرز کسی اور کو دینے کی اسٹاک ایکس چینج کو اطلاع کر دی ہے۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ شیل کمپنی کے پیٹرول پمپ ملک میں اسی طرح چلیں گے کوئی بے روزگار نہیں ہوگا۔

نیوز کانفرنس میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیرونی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ہم نے چین کے 2 بینکوں سے رابطہ کیا، طے ہوا کے فاسٹ ٹریک سے ادائیگی کی جائے گی، ہم نے بینکوں کو آفر کیا کہ ہم پیمنٹ پہلے دے دیں گے، ہم نے کہا کہ جلدی پیمنٹ کی ہم کوئی جرمانہ نہیں دیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 30 کروڑ ڈالر کی چین کو وقت سے پہلے ادائیگی کر دی، 12 تاریخ کو ہم نے پیمنٹ کی چین نے اب دوبارہ پیمنٹ واپس کر دی، ہم نے چینی بینکوں کے ساتھ کامیابی سے اپنے معاہدے کو پورا کیا، اگلے کچھ دنوں میں 300 ملین ڈالر بھی واپس آ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں