اشتہار

’ہم آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے ممبر ہیں کوئی بھکاری نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کا ممبر ہے کوئی بھکاری نہیں، وہ ہمیں کہیں جانے سے نہیں روک سکتے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ امریکا کا دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملتوی کیا، ایک دوست ملک نے آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے کہ وہ پاکستان کو دو ارب ڈالر دے رہا ہے، صرف ایک دوست ملک کی کنفرمیشن کا انتظار ہے اس کے بعد معاہدہ ہو جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کنفیوژن پھیلایا جا رہا ہے آئی ایم ایف میٹنگ میں مجھے جانا تھا، آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف میٹنگز کا شیڈول کئی ہفتے پہلے جاری ہوتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے الزام لگایا کہ جان بوجھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا، نوے دن میں تو اب بھی الیکشن نہیں ہو رہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو جاری کرے گی، 10 اپریل تک پیسے الیکشن کمیشن کو دینے کا کہا گیا ہے، پیسوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کی ایک اہم ذمہ داری ہے، ان حالات میں دورہ امریکا منسوخ کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے مالی اور معاشی بحران تحفے میں دیے، ہماری حکومت نے وقت پر قرضے ادا کیے ہیں، 11 ارب ڈالر گزشتہ 10 مہینوں میں ادا کر چکے ہیں، ہم ہر پیمنٹ وقت پر ادا کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک خاص ذہنیت پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتی ہے، ملک کو ڈیفالٹ کرانے والے مسلسل کئی ماہ سے غلط ثابت ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں