اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

معاشی شرح نمو میں کمی کی ذمہ دار غلط صوبائی پالیسیاں قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معاشی شرح نمو میں کمی کا ذمہ دار صوبوں کی غلط پالیسیوں کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس ملک کی مجموعی قومی پیداوارکا ہدف حاصل نہ ہونا اور زراعت کے شعبہ کی مایوس کن کارکردگی کا ملبہ صوبوں کے سر ڈال دیا گیا۔

مزید پڑھیں: گندم اور کپاس کی پیداوار میں کمی کا امکان

رواں سال زراعت کے شعبے کی ترقی منفی 0.19 فیصد رہی۔ وزیر خزانہ نے زرعی ترقی میں کمی کی وجہ صوبائی پالیسیوں کو قرار دے دیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ زراعت کا شعبہ صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاق صوبوں کو 17 سو ارب روپے محصولات میں سے دیتا ہے مگر صوبوں کا ٹیکسوں میں حصہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کریں۔

مزید پڑھیں: معاشی ترقی کا ہدف رواں برس بھی حاصل نہ ہوسکا

زراعت کے شعبہ کی بری کارکردگی پر حکومت نے جمعرات کو اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں