لندن: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بدیلی 2 ماہ میں بے نقاب ہوچکی ہے، شہباز شریف کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔
تٖصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، شہبازشریف کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پرگامزن ہوا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات سےپہلےگرفتاری انتخابات پراثراندازی کی کوشش ہے، تبدیلی 2ماہ میں بےنقاب ہوچکی ہے، حکومت نیب کوسیاسی انتقام کیلئےاستعمال کررہی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرلیا تھا ، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔
مزید پڑھیں :کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دلائل کے بعد شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
خیال رہے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹرجنرل احدچیمہ اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔