جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

انڈیا کے 75 سے 80 فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا: اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ انڈیا کے 75 سے 80 فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا اسے جواب دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے 75 سے 80 فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا اسے جواب دیا گیا، ایک گھنٹہ سرحد پر جنگ رہی اور ہماری فضائیہ نے بھرپور رسپانس کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے جن 5 طیاروں نے پاکستان میں کارروائی کی انہیں مار گرایا ہے باقی طیارے بھی کارروائی کا حصہ بنتے تو انہیں بھی مار گراتے یہ تعداد 15 تک ہوجاتی۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارتی حملوں میں 26 پاکستانیوں کی شہادت اور 46 کے زخمی ہونے کی تصدیق

پاکستان کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کو مستعد رہنے اور جواب دینے پر مبارکباد دیتی ہے، ہم نے یو این سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا ہے، رات واقعے کے فوری بعد غیر ملکی سفیروں سے بات ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسپین کے وزیرخارجہ سے بات ہوئی، اوآئی سی کو بھی صورتحال کا بتایا، ہم نے پہل نہیں کی لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیا، نیلم جہلم پراجیکٹ کو انڈیا کا نشانہ بنانا سنگین خلاف ورزی اور دگنا مجرمانہ ایکٹ ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ انڈیا کے ملین آف ڈالرز کے فائٹرز طیارے مار گرائے ہیں، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ترکی بہ ترکی جواب دیں گے اور وہ دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں