تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اپوزیشن کا احتجاج بے سود، اسحاق ڈار سینیٹر بن گئے

اسلام آباد: پانچ سال بعد گذشتہ روز وطن واپس آنے والے اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا، جہاں گذشتہ روز وطن واپس آنے والے اسحاق ڈار نے سینیٹر کا حلف اٹھالیا، صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا۔

اسحاق ڈار کے ایوان بالا میں داخل ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے چور چور کے نعرے بلند کئے،ا سحاق ڈار کی حلف برداری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج بھی کیا اور جبکہ پی ٹی آئی سینیٹرزنےاسحاق ڈارکا گیھراؤ کیا، اسی دوران سیکیورٹی سارجنٹ اسحاق ڈاراورپی ٹی آئی سینیٹرز کے درمیان حائل ہوگئے اور بیچ بچاؤ کرایا۔

اس موقع پر قائد ایوان سینیٹ اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معزز ایوان کے ایک رکن حلف اٹھایا ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، اپوزیشن کے احتجاج پر انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کیس میں درخواست دائر ہوئی جس پر سات اکتوبر تک ضمانت دی ہے،ذاتی خواہش پر کوئی سیٹ خالی نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار آج شام سینیٹ کی نشست اور کل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹ وسیم شہزاد نے کہا کہ ایک شخص کو کورٹ نے بلایا وہ صفائی دینےکی بجائے بھاگ گیا، اس شخص کو اس وقت کے وزیراعظم نےملک سےفرارکرایا، دوسرا وزیراعظم مفرور کو دوبارہ جہازپربٹھا کر واپس لے آیا، یہ اب تک کورٹ میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک پر ایک خاندان شاہی راج مسلط کرنا چاہتا ہے، المیہ دیکھیں کہ جس شخص پر الزام ہے کہ معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے اسی کو بلایاگیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز ‏اسحاق ڈارپانچ سال خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں جس طرح 99-98 اور 2013-14 میں ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا اسی طرح ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کروں گا۔

Comments

- Advertisement -