تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’اسحٰق ڈار آئندہ ہفتے، نواز شریف عام انتخابات سے قبل پاکستان آئیں گے‘

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسحٰق ڈار آئندہ ہفتے جب کہ نواز شریف عام انتخابات سے قبل پاکستان آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے یہ انکشاف لاہور میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے درخواست کی تھی کہ اگلے الیکشن کی مہم میاں صاحب خود چلائیں اور نواز شریف نے آئندہ انتخابات کی مہم لیڈ کرنے کی پارٹی کی درخواست مان لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے تھے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست کی سماعت کی تھی، سابق اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے اور استدعا کی اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں، وہ ایئر پورٹ پر اتر کر سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے۔

اس سے دو روز اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ سے واپس لے لی، جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

عدالت سے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ کل خبر آئی کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا اور آج اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری معطل ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -
ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔