تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اسحاق ڈار کا عمران خان سے مذکرات سے متعلق انکشاف

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف سےالیکشن کی تاریخ کےعلاوہ تمام معاملات پربات ہوچکی تھی مذاکرات خوش اسلوبی سے ہو رہےتھےلیکن انہوں نے سانحہ9مئی کر دیا۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اب عمران خان کےقوم سےمعافی مانگےبغیر ان سے بات نہیں ہو سکتی عمران خان سے مذاکرات اب قوم سے معافی مانگنے کےبعد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غلطی مانیں،وعدہ کریں آئندہ ایسا نہیں کریں گے جو9مئی کوکیا۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا۔

وفاقی وزیر سعد رفیق نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور (جناح ہاؤس) کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ اختلاف کے باوجود بات چیت ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی ٹیم سے بات طے ہوگئی تھی لیکن جب ٹیم عمران خان کے پاس گئی تو انہوں نے کہا مذاکرات بند کر دو، ہم نے مذاکرات کا ماحول پیدا کیا اور انہوں نے ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات منصوبہ بندی کے تحت ہوئے، مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، دنیا کی کوئی قوم اپنی فوج کو شرمندہ نہیں کر سکتی، کور کمانڈر ہاؤس پر 3 اطراف سے حملہ کیا گیا، حملہ کرنے والے کس کیلیے کام کر رہے تھے؟

Comments

- Advertisement -