اشتہار

امریکی شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا :امریکی شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں افغان نژاد حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعدادپچاس ہوگئی، حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے، سوگ میں امریکی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان نژاد حملہ آورعمر متین نے ریاست فلوریڈا کے شہر اولینڈو میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں رات دو بجے گھس کر کئی لوگوں کو یرغمال بنالیا، حملہ آور کی فائرنگ سے کم از کم پچاس افراد ہلاک اور ترپن زخمی ہوگئے، حکام ہلاکتوں میں خدشے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں ۔

حملہ آور عمر متین اور نائٹ کلب کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق حملے سے پہلے عمر متین نے نائن ون ون پر کال کرکے دہشتگردانہ اقدام کا عندیہ دیا اور داعش سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا، پولیس نے عمر متین سے دوہزار تیرہ ،دوہزار چودہ میں پوچھ گچھ کے بعد ثبوت نہ ملنے پر اسے چھوڑ دیا تھا۔

حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مار کر عمر کے زیراستعمال کمپیوٹر،لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء کو قبضےمیں لیکر تحقیقات کا آغازکردیا، تاہم حملہ آور کی کسی دہشتگرد تنظیم سے وابستگی ظاہرنہیں ہوئی۔

حملے پر امریکی صدر نے گہرے دکھ اورغم میں کہا کہ وہ مرنے والوں کیلئے دعاگو اور اورلینڈو کی عوام کیساتھ ہیں، سوگ میں امریکی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں