بغداد: سیکیورٹی فورسز پرہفتے کے روز ہونے والے دو الگ الگ کار ہم دھماکوں میں سے ایک کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، دھماکوں میں 12 افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
تفصیلات کے مطابق دولت اسلامیہ نے ہفتے کے روز ہونے والے بڑے دھماکے کی ذمداری فبول کرلی ہے۔دھماکہ شمالی امام حسینیہ ضلع میں سیکورٹی چوکی پر کیا گیاجس میں نو افراد جاں بحق اور 28 سےزائد افراد زخمی ہوئے.
دوسرا بڑا بم دھماکہ، عرب الجبور ، کھجور کا علاقہ جو بغداد کے جنوبی مضافات میں واقع ہے وہاں ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جس کی ذمہ داری اب تک دولت اسلامیہ کیجانب سےقبول نہیں کی تاہم دھماکے مین تین افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو ئے۔
عراقی سیکورٹی فورسسز نے رمادی سمیت عراق کے کئی بڑے شہروں کو گزشتہ ایک سال میں دولت اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے. اور آہستہ آہستہ سیکورٹی فورسسز نےدولت اسلامیہ کو شامی سرحد کی طرف دھکیل دیا ہے.
واضح رہے کہ دولت اسلامیہ نے ماضیمیں عراق کے بڑے شہروں پر قبضہ کیا تھا یہگروہ 2003 میں فرقہوارانہ تنازعات کےبعد اُبھر کر سامنے آیا تھا.