جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب جعل ساز خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب خاتون کر لیا، نادیہ نامی خاتون پولیس کو9مقدمات میں مطلوب تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کےمقدمات درج ہیں، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نےملزمہ کوگرفتارکرکےتفتیش شروع کردی ہے۔

ملزمہ کے خلاف گولڑہ، مارگلہ، کوہسار اور سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں، ملزمہ کوعدالتی مفروربھی قراردیاجاچکا ہے اور وہ ایف آئی اےکوبھی مطلوب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے اس کے ساتھیوں اور سہولت کاروں سے متعلق معلومات حاصل کر کے کارروائی کی جائے گی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں