تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’’اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کردیا جائے گا‘‘

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو حکومت آؤٹ سورس کرنا چاہتی ہے، کوئی بھی ملازم فارغ نہیں ہو گا، تنخواہیں بھی ٹائم پرملتی رہیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کا پہلا ایئرپورٹ ہوگا جسے آؤٹ سورس کیا جائے گا، اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی باری ہے، انھون نے واضح کیا کہ ایئرپورٹ کا رن وے اور نیوی گیشن سسٹم آؤٹ سورس نہیں کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ میں پرائیویٹائزیشن کے حق میں نہیں ہوں، پی آئی اے کا اس سال 80 ارب کا خسارہ ہے، 2030 میں 259 ارب کا ہو جائے گا، آپ کے 27 سے 28 جہاز آپریشنل ہیں، آپ گلف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

انھوں نے کہا کہ تمام ملازمین کے حقوق کو پروٹیکٹ کیا جائے گا، کوئی بےروزگار نہیں ہوگا، آؤٹ سورس کا مطلب بیچنا، گروی یا بےروزگار کرنا نہیں ہے۔

کوئی دباؤ یا پریشر ڈالے گا تو ریاست اس چیز کو قبول نہیں کرے گی، پریکٹسز کو فالو کرنا پڑے گا، ہمارے ادارے ڈوب رہے ہیں اس کی وجہ گندی سیاست ہے۔

ملک برباد کرنے کی دردناک کہانی ہے، مارشل لا حکومتیں بھی شامل رہیں، ہم نے فیصلہ کرنا ہے پتھر کے دورمیں رہنا ہے یا آگے جانا ہے، اگر بعض لوگوں کے کھانچے چلنے ہیں تو ملک نہیں چل سکتا۔

سعد رفیق نے کہا کہ ریاست یقینی بنائے کہ کسی کو بے روزگار نہ کیا جائے، پی آئی اے کی تنظیم نو کی جائے گی ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، پرائیویٹ سیکٹر میرٹ اور شفافیت پر آئے گا، کل تاریخی کام ہوا جو قانون سازی کی گئی ہے، پی آئی اے کو ری اسٹرکچرنہ کیا تو ایک ڈیڑھ سال میں شٹ ڈاؤن ہو سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اگلے 3 ماہ میں یوکے کی فلائٹ کا دوبارہ سے آغاز ہوگا، یوکے کے بعد یورپی یونین پھر امریکا کی فلائٹ دوبارہ سے شروع کی جائے گی، ہم اپنے ایئرپورٹس کو بہترین بنائیں گے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کو بھی منافع بخش بنانا ہے، ریلوے کو اگر منافع بخش بنانا ہے تو صنعتکاروں کو شفافیت پر لانا ہوگا، صنعتکار سرمایہ کاری کریں تو پروڈکشن بڑھے گی۔

Comments

- Advertisement -