بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

اسلام آباد اسمبلی کے قیام کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کی اپنی قانون ساز اسمبلی کے قیام کے لیے دائر کی گئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کل درخواست کی سماعت کریں گے، درخواست بیرسٹر یاورگردیزی کی جانب سےآرٹیکل 199کے تحت دائر کی گئی ہے۔

مذکورہ درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل1 کے مطابق وفاق 5علاقوں پر مشتمل ہے، جس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔

درخواست گزارکا کہنا ہے کہ تمام صوبے اپنے انتظامی اور قانون سازی کے معاملے میں مکمل طور پر آزاد ہیں جبکہ اسلام آباد الگ یونٹ ہونے کے باوجود آزادی سے محروم ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کا الگ یونٹ نہ ہونا یہاں کے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اس شہر میں قانون ساز اسمبلی کے قیام کیلئے ہدایات دی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں