جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

اسلام آباد بار کا عدالت میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر وکیل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد بار کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے ایک وکیل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد بار کی جانب سے آج ہڑتال کا اعلان اور احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ کوئی وکیل بھی آج عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہا ہے۔

اسلام آباد بار نے احتجاجاً کچہری میں پولیس کا داخلہ بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بار نے ایس ایچ او تھانہ ترنول کی معطلی اور پولیس کے معافی مانگنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد بار کے سیکریٹری رائے اسد نوید بھٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر بار چوہدری قیصر امام ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کل کے واقعے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وکلا کی عزت اور کالے کوٹ کے تقدس کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور بار رکن سید علی اصغر ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں