جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا، دو دن میں دو افراد کو قتل کردیا جبکہ تیسرے کو اہل علاقہ نے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتیوں کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سامنے آنے لگے ، جنونی شخص نے 65 سے 70 سالہ بزرگوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا۔

تھانہ بہارہ کہو میں 2 روز کے دوران 3 افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ، 3 میں سے 2 بزرگ جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے کو اہل علاقہ بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

- Advertisement -

نامعلوم ملزم نے 70 سالہ محمد اشرف کی گردن کاٹ کر قریبی جنگل میں پھنک دیا جبکہ گزشتہ روز 68 سالہ بزرگ عبد القیوم کا بھی گھر کے باہر گلا کاٹ دیا گیا تھا۔

پولیس کو تاحال جنونی شخص کاکوئی سراغ نہ مل سکا، حکام کا کہنا ہے کہ وارداتوں کا طریقہ کار ایک جیسا ہے اور ایک ہی تیز دھارے کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تیسرے واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں