تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اسلام آباد میں پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق مالاکنڈ، لوئر دیر، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈرتھا اور اس کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ 90 کلو میٹر گہرائی میں ریکارڈکیاگیا۔

آج دوپہر میں بھی پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، مری، ایبٹ آباد، مہمند، سوات،مردان، نوشہرہ، ہنگو، لوئر دیر،کوہاٹ، بونیر، مالاکنڈ، ،بشام اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام خوفزدہ

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی 218 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان ، تاجکستان بارڈر تھا۔

اسی طرح پنجاب کے شہروں جھنگ، سرگودھا،جلالپور بھٹیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ ، تاندلیانوالہ، مری، چکوال،اوکاڑہ،جھنگ،سرگودھا میں بھی زمین لرز اٹھی تھی۔

شمالی وزیرستان سے بھی زلزلے کے شدید جھٹکوں کے اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -