جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق، 4 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت ملک طاہر، نوید کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ڈرائیور بھی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملک طاہر ار نوید نجی سوسائٹی کے مالک ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ملزم فرار

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ لین دین کے تنازع پر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں