جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں پیش آیا ہے۔

فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس افسر کی شناخت سدھیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ کانسٹیبل جعفر جہانگیر زخمی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی ملائی کلاچی پھاٹک کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

ترجمان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اسلام آباد پولیس ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے پیچھا کررہی تھی، ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں