اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

عدالت سے فواد چوہدری کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائی کورٹ سے فواد چوہدری کو بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیکورٹ میں فواد چوہدری کےکیسزکی سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دو مزید مقدمات میں انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کےلئےاحکامات جاری کرتےہیں عدالت نے حکم نامےکی کاپی آئی جی پولیس کو بھجوانےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل ایف آئی آرکاریکارڈ فراہم کرے۔

عدالت نے واضح ہدایات دیں کہ کسی ایسی ایف آئی آرمیں گرفتار نہ کیا جائےجس کا فواد چوہدری کوعلم نہ ہو۔

اس سے قبل رہائی کے بعد فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو گنجائش دینی ہو گی، میں یہ سمجھتا ہوں ہر طرف سے تحمل کا مظاہرہ ہونا چاہیے، کوئی حل نکالنا چاہئے مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ ملک پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی گرفتار

قبل ازیں فواد چوہدری عدالت سے ضمانت منظور ہونے پر گھر جانے کیلئے گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار انہیں گرفتار کرنے کیلئے ان کی جانب بڑھے۔

فواد چوہدری نے پولیس کا ارادہ بھانپتے ہی عدالت کے احاطے کی جانب دوڑ لگا دی، پولیس اہلکار ان کے پیچھے بھاگے مگر فواد چوہدری کو حراست میں نہ لے سکے۔

اہم ترین

مزید خبریں