تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اے آروائی نیوز کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اےآروائی نیوز کو اپنے پرانے نمبرز پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا 4 بجے تک چیئرمین پیمرا اے آر وائی نیوز کی شکایت دور کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آروائی نیوز چینل کو پچھلے نمبروں پر ڈالنے کیخلاف سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آبادہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کو اپنے پرانے نمبرز پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے 4 بجے تک چیئرمین پیمرا اے آر وائی نیوزکی شکایت دور کریں، شکایت دورنہ ہوئی تو7بجےچیئرمین پیمراعدالت میں پیش ہوں۔

اس سے قبل سماعت میں اےآروائی نیوزمنیجمنٹ کی طرف سے جہانگیر اسلم عدالت میں پیش ہوئے ، اے آر وائی نیوز منیجمنٹ کے وکیل شعیب رزاق اور اہتشام اسلم نے درخواست پر دلائل دیے۔

بیرسٹرشعیب رزاق نے بتایا کہ چند دنوں میں مختلف علاقوں سے شکایت موصول ہوئی کہ کیبل آپریٹرزنےاےآروائی کی فریکوئنسی چینج کردی ہے جبکہ کچھ علاقوں سےخبریں آرہی ہیں کہ اےآروائی نیوزکسی نمبرپربھی نہیں آرہا، اس سے قبل اے آر وائی نیوزشروع کےنمبروں پر تھا۔

عدالت نےچیئرمین پیمراکونوٹس جاری کرتے ہوئے کہا چیئرمین پیمرا آج ہی کے دن کسی زمہ دارآفیسرکوعدالت کی معاونت کیلئے مقرر کر دیں اور کیس پر سماعت آج دوپہر 2 بجے دوبارہ کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -